امارات ؛ "اسلامی سرمایہ كاری اور دور حاضر كی معاشيات" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

23:26 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2259576

امارات ؛ "اسلامی سرمایہ كاری اور دور حاضر كی معاشيات" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : آج ۱۸ جنوری سے امارات كے اسٹریٹيجك سٹڈی اينڈ ريسرچ سينٹر كی كوششوں سے دارالحكومت ابو ظہبی میں "اسلامی سرمایہ كاری اور دور حاضر كی معاشيات" كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی خبر رساں ايجنسی"وام" كے حوالے سے نقل كرتے ہو ئے كہا ہے كہ یہ سيمينار "Observatory of geopolitical " پيرس كے تعاون سے ابو ظہبی میں واقع "شيخ زايد بن سلطان النھيان" ہال میں منعقد ہو گا اور دو روز تك جاری رہے گا۔
اس سيمينار میں ماہرين دنيا كو درپيش حالیہ اقتصادی بحران كے تناظر میں دور حاضر كی معاشيات میں اسلامی سرمایہ كاری كے كردار اور بينكينگ نظام سے مربوط مسائل كا جائزہ لیں گے ۔
936756


نظرات بینندگان
captcha