ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «la-croix» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شورٰی مسلمين فرانس نے تفريحی اور تعليمی مقامت پر حجاب كی ممنوعيت كے قانونی مسودے كی منظوری پر اسے لوگوں كی ذاتی زندگی میں مداخلت كے مترادف قرار ديا ہے ۔
اس بيان كے ايك دوسرے حصے میں كہا گيا ہے : فرانس میں صدارتی انتخابات نزديك ہیں اور ايسے میں اس قانونی مسودے كی منظوری سے شہريوں كے درميان كشيدگی بڑھ جائے گی كہ جو ملكی مفاد میں نہیں ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ فرانسيسی پارليمنٹ نے ۱۷ جنوری كو ڈے كئير سينٹرز، تفريحی مراكز اور تعليمی مراكز میں حجاب پر پابندی كی منظوری دے دی ہے ۔
938360