اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے تيونس كے سابق مفتی كی وفات پر تعزيت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے تيونس كے سابق مفتی كی وفات پر تعزيت

20:04 - January 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2260053
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم نے ۱۹ جنوری كو ايك بيان جاری كر كے سابق مفتی تيونس اور عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی كے ركن محمد حبيب بن خوجہ كے انتقال پر اظہار افسوس كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك پيغام میں كہا : انتہائی دكھ اور افسوس كے ساتھ سابق مفتی تيونس اور مجمع جہانی فقہ اسلامی كے سابق سيكرٹری جنرل محمد حبيبب بن خوجہ كی وفات پر تمام عالم اسلام كو تعزيت پيش كرتا ہوں ۔
اس پيغام میں مزيد كہا گيا ہے : اس مسلمان مفكر كی وفات كہ جس نے اپنی تمام زندگی ملك اور دين كی خدمت میں بسر كی ، اسلامی امت كے لیے باعث رنج و غم ہے اور اسلامی تعاون تنظيم اسے امت مسلمہ كے لیے ايك بہت بڑا نقصان سمجھتی ہے ۔
938276
نظرات بینندگان
captcha