تھائی لينڈ نے فلسطين كو تسليم كر ليا

IQNA

تھائی لينڈ نے فلسطين كو تسليم كر ليا

20:06 - January 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2260057
بين الاقوامی گروپ : تھائی لينڈ حكومت نے كل ۱۸ جنوری بروز ہفتہ كو فلسطينی حكام كو ايك پيغام ارسال كر كے فلسطين كو ايك آزاد ملك كے طور پر تسليم كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی وزارت خارجہ میں باخبر ذرائع نے كہا ہے : تھائی حكومت نے فلسطينی اتھارٹی كے نام ايك سركاری نامہ ارسال كر كے اس ملك كو ۱۹۶۷ء كی سرحد بندی كے تحت تسليم كرنے كی خبر دی ہے ۔
فلسطينی اتھارٹی كے وزير امور خارجہ رياض المالكی نے زور دے كر كہا : تھائی لينڈ پہلا ملك ہے كہ جس نے نئے عيسوی سال ۲۰۱۲ء میں فلسطينی حكومت كو تسليم كيا ہے اور یہ اقدام فلسطينی سفارتی رابطوں كے لیے ايك تحفے سے كم نہیں ہے ۔
938285
نظرات بینندگان
captcha