ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "محيط" كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے معزول آمر حسنی مبارك كی رخصتی اور پارليمانی انتخابات میں اسلام پسندوں كی كاميابی كے بعد مصر كی منتخب پارليمنٹ كا پہلا اجلاس ۲۳ جنوری كو منعقد كيا گيا ہے ۔
مصری تحريك اخوان المسلمين كی سياسی پارٹی "آزادی و عدالت " نے مصر كے پارليمانی انتخابات میں ملك كی تاريخ میں پہلی مرتبہ % 75نشستوں كو اپنے نام كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس جلسے میں "آزادی و عدالت " پارٹی كے نامزد اميد وار "سعد الكتاتنی" كو پارليمنی سپيكر كے عہدہ كے لیے منتخب كيا گيا ہے ۔