ڈيووس ؛ اقتصادی اجلاس كے دوران انقلاب مصر كے نتائج كی وضاحت

IQNA

23:41 - January 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2262690

ڈيووس ؛ اقتصادی اجلاس كے دوران انقلاب مصر كے نتائج كی وضاحت

بين الاقوامی گروپ : ۲۵ جنوری كو سوئٹزرلينڈ كے شہر " ڈيووس" میں شروع ہونے والے عالمی اقتصاد فورم كے سالانہ اجلاس میں مصری دارالافتاء كے نمائندے حاضرين كے سامنے مصر كے عوامی انقلاب كے نتائج كی وضاحت كریں گے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ " اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مفتی مصر كے مشير "ابراہيم نجم" مصری دار الافتاء كے نمائندے كی حيثيت سے ڈيووس میں جاری اقتصادی اجلاس كے دوران مصر كی عوامی تحريك كے ايك سال گزرنے كے بعد انقلاب مصر كے نتائج پر روشنی ڈالیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ڈيوس كا اجلاس "عظيم تبديلی ؛ قيادت كے لیے نئے پیٹرن كی تشكيل " كے شعار سے منعقد كيا گيا ہے جو ۲۹جنوری تك جاری رہے گا اور اس میں مختلف سياسی ، تبليغی اور اقتصادی رہنما دنيا بھراور خصوصا مشرق وسطی میں رونما ہونی والی تبديليوں كا جائزہ لينے كے لیے جمع ہوئے ہیں ۔
940738
نظرات بینندگان
captcha