مصری انقلابیوں کے مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے :علمائے الازہر

IQNA

مصری انقلابیوں کے مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے :علمائے الازہر

23:54 - January 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2263670
بین الاقوامی گروپ : الازہر کے علماء اور آئمہ جماعت نے ۲٦ جنوری کو قاہرہ میں مصر کے عوامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کے دوران مصری انقلابیوں کے تمام مطالبات کو پورا کرنے کا تقاضا کیا ہے ۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا ﴾نے مصر سے نکلنے والے اخبار روزنامہ "الیوم السابع " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الازہر کے علماء اور آئمہ جماعت نے "التحریر" چوک پر ہونے والے اجتماع میں شرکت کی اور جن مطالبات کے لیے عوام نے انقلاب برپا کیا ہے ان کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
الازہر کے علماء نے اس اجتماع میں زور دیا ہے کہ مصری انقلابیوں کی شہادت میں ملوث عناصر کو بری نہیں ہونا چاہیئے بلکہ ان کے خلاف پھانسی کا حکم صادر کیا جانا چاہیئے ۔
قابل ذکر ہے کہ الازہر کے علماء نے "اللہ اکبر" کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ حکومتی اداروں میں موجود کرپشن کے مقابلے پر تاکید کی ہے ۔
940842
نظرات بینندگان
captcha