فرانس ؛ ولادت رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے قومی كانفرنس "مولود ۲۰۱۲ء" كا انعقاد

IQNA

فرانس ؛ ولادت رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے قومی كانفرنس "مولود ۲۰۱۲ء" كا انعقاد

23:38 - January 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2264471
بين الاقوامی گروپ : ولادت پيغمبر اكرم (ص) كی مناسبت سے قومی كانفرنس " مولود ۲۰۱۲" ، ۱۱ فروی كو سٹراسبرگ میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mosquee-strasbourg» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ یہ كانفرنس سٹراسبرگ كے اسلامی مركز كی كوششوں سے فرانس میں مقيم علماء، دانشور اور مسلمان شہريوں كی موجودگی میں شہر كے كانفرنس ہال میں منعقد ہو گی ۔
یہ قومی كانفرنس "الاصالۃ" گروپ كی جانب سے قصيدہ خوانی ، "پيغمبر اسلام (ص) : فكری آزادی كی علامت " كے عنوان سے نشست اور علماء كے خطابات کے علاوہ عربی اور فرانسيسی زبان میں سيرت النبی(ص) کے حوالے سے كتابی نمائش جيسے پروگراموں پر مشتمل ہوگی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كانفرنس كے دوران بچوں كے لیے "پيغمبر اكرم (ص)بچوں كی نگاہ سے" كے موضوع پر ايك مقابلہ بھی منعقد كيا جائے گا جس میں شركاء ولادت رسول اكرم ﴿ص﴾ كی مناسبت سے اشعار اور مقالے پڑھیں گے ۔
941608
نظرات بینندگان
captcha