ہندوستان ؛ كرالا يونيورسٹی میں "حديث نبوی(ص)" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ كرالا يونيورسٹی میں "حديث نبوی(ص)" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

23:45 - January 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2264472
بين الاقوامی گروپ : "حديث نبوی (ص)" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار ۱۴ سے ۱۸ فروری تك ہندوستان كی "كرالا" يونيورسٹی میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «asianetindia» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پانچ روزہ سيمينار كرالا عربی يونيورسٹی كی كوشش سے رسول اكرم(ص) كی سيرت اور تاريخ سے متعلق زبان ، فلسفے اور احاديث كی تعليمات پربحث وتمحيص كی غرض سے منعقد كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس بين الاقوامی سيمينار میں مسلمان ممالك جيسے مصر ، پاكستان، ملائيشيا، اردن، امارات، قطر، تركی ، اور سعودی عرب كے ۱۰۰ سے زائد ممتاز مفسرین حديث ، مترجمین ، زبانوں كے ماہرين ، محققين ، دانشور، اور اساتذہ شركت كریں گے ۔
940833
نظرات بینندگان
captcha