فرانس میں "محمد رسول اللہ(ص)" سيمينار كا انعقاد

IQNA

فرانس میں "محمد رسول اللہ(ص)" سيمينار كا انعقاد

19:54 - February 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2268264
بين الاقوامی گروپ: كل اتوار 5 فرری كو فرانس كے شہر ليون كی مسجد میں "محمد رسول اللہ(ص)" كے عنوان سے سيمينار منعقد ہورہا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس " mosquee-lyon "ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ميلاد حضرت محمد (ص) كی مناسبت سے كل اتوار نماز عصر كے بعد ليون شہر كی جامع مسجد میں سيمينار كا انعقاد كيا جارہا ہے۔
اس سيمينار كا آغاز قاری قرآن عبدالعزيز ابو باقر قرآن مجيد كی تلاوت كے ذريعے ہوگا۔ اور اس كے بعد جامع مسجد ليون سے منسلك، تہذيب اسلامی انسٹی ٹيوٹ فرانس كے اركان پيغمبر اكرم (ص) كے حالات زندگی پر مشاعرہ كریں گے۔
واضح رہے كہ اس سيمينار میں فرانس میں موجود مذہبی شخصيات حضرت محمد مصطفی (ص) كے حالات زندگی پر روشنی ڈالیں گے اور مسلمانوں كو زيادہ سے زيادہ اسلام سے روشناس كرائیں گے۔
ليون كی اس جامع مسجد كی طرف سے اعلان ہوا ہے كہ فرانس كے تمام مسلمانوں سے اس جشن میں شركت كی اپيل كریں۔
946721
نظرات بینندگان
captcha