قرآن كريم كے چينی زبان میں ترجمہ كيلئے تعليمات اہل بيت(ع) سے آشنائی ميرے لئے حوصلہ افزائی كا باعث تھی: سليمان بايجی سود

IQNA

22:07 - February 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2269922

قرآن كريم كے چينی زبان میں ترجمہ كيلئے تعليمات اہل بيت(ع) سے آشنائی ميرے لئے حوصلہ افزائی كا باعث تھی: سليمان بايجی سود

بين الاقوامی گروپ: ايران كے اسلامی انقلاب كے بعد تعليمات اہل بيت(ع) سے آشنائی ہوئی ، چين كے مسلمانوں كو چينی زبان میں قرآن كے ترجمہ كی اشد ضرورت تھی اس لئے كوشش كی كہ ائمہ اطہار(ع) كی تعليمات كے مطابق قرآن كا ترجمہ كروں۔ سليمان بای جی سود

قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كے چينی زبان كے مترجم سليمان بای جی سود نے اتوار كو قرآن كريم كے چينی زبان كے ترجمہ كی تقريب رونمائی سے خطاب كرتے ہوئے كہا تعليمات اہل بيت(ع) سے آشنائی كے بعد مذہب اہل بيت كو انتخاب كيا اور پھر رضویہ اسلامك يونيورسٹی مشہد میں تعليم حاصل كرنے كے دوران اپنا سارا وقت ائمہ اطہار(ع) كے معارف كے مطالعہ میں گزارا۔
انہوں نے كہا سال 2002ء میں وحی ثقافت انسٹی ٹيوٹ سے آشنائی ہوئی اور ان كے تعاون سے چينی زبان كے ترجمہ كا آغاز كيا اور اس ترجمہ میں تفسير الميزان اور تفسير نمونہ سے كافی استفادہ كيا ہے۔
انہوں نے اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ گذشتہ چينی زبان كے قرآن كريم ترجمہ میں سمجھنے كيلئے بہت سارے مسلمانوں كيلئے مشكلات كا سامنا كرنا پڑ رہا تھا، كہا اكثر چينی زبان كے ترجمے مقامی زبان میں ہیں، جن كو سمجھنا بعض خاص لوگوں كا كام ہے۔ حتی كہ بعض ايسی چينی زبان میں ترجمہ كيا گيا ہے كہ جس كو "مسجدی زبان"كہا جاتا ہے ، اور ان ترجموں كا سمجھنا صرف ان لوگوں كا كام ہے كہ جنہیں اس زبان سے آشنائی ہو۔
سليمان بای جی سود نے مزيد كہا اس چينی زبان كے ترجمہ كيلئے دس سال كی محنت ہوئی ہے۔ اور چينی زبان اور خط كے معيار كے مطابق لكھا گيا ہے۔ انہوں نے آخر میں كہا اميد كرتا ہوں كہ یہ ترجمہ اسلامی تعليمات اور مكتب اہل بيت(ع) كی ترويج كا باعث ہو۔
واضح رہے كہ اس تقريب رونمائی میں مترجم قرآن سليمان بای جی سود، نمائندہ ولی فقیہ اور محكمہ اوقاف كے سربراہ حجۃ الاسلام علی محمدی، محكمہ اوقاف كے ڈپٹی ڈائريكٹر حجۃ الاسلام محمد غلامی، قرآنی امور كے نائب وزير حجۃ الاسلام حميد محمدی اور ثقافتی ترجمان وحی كے ادارہ كے سربراہ حجۃ الاسلام محمد نقدی بھی اس تقريب رونمائی میں شريك تھے۔
947669
نظرات بینندگان
captcha