تركی؛ آٹھویں بين الاقوامی سيمينار "مذہب ، ذرائع ابلاغ اور ثقافت" كا ميزبان

IQNA

تركی؛ آٹھویں بين الاقوامی سيمينار "مذہب ، ذرائع ابلاغ اور ثقافت" كا ميزبان

21:01 - February 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2271543
بين الاقوامی گروپ: آٹھویں بين الاقوامی سيمينار "دين، ذرائع ابلاغ اور ثقافت" كے عنوان سے تركی كے شہر اسكيشہر میں يكم جولائی سے پانچ جولائی 2012ء تك منعقد ہوگا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس (cmrc.colorado)ويب سائٹ سے نقل كياہے كہ یہ سيمينار آنادلو يونيورسٹی تركی میں استاد يار كی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ اس كے اہداف ذرائع ابلاغ كی وسعت، ان سے استفادہ، اور اس كے دين اور ثقافت پر اثرات، ہوں گے۔
عالمی اور اديان كے ذرائع ابلاغ، اديان كی ترقی ذرائع ابلاغ كے ذريعے، ذرائع ابلاغ اور اديان كی حدود، دين اور ذرائع ابلاغ كا ربط، اسلام اور ذرائع ابلاغ، اجائععی اور دينی ذرائع ابلاغ، جيسے موضوعات ہیں كہ جو اس سيمينار میں مورد بحث ہوں گے۔
اس سيمينار میں 90 منٹ كی گول ميز كانفرنس ہوگی جس میں مختلف قسم كے نظريات اور تحقيقات پر تبادلہ خيال ہوگا۔
شركت كرنے كے خواہاں 11 جولائی تك تركی میں رہیں گے اور تركی كے مختلف سياحتی مقامات كا دورہ كریں گےاور نيز سياسی شخصيات سے ملاقات بھی كریں گے۔
واضح رہے كہ یہ بين الاقوامی سيمينار ہر دو سال میں ايك دفعہ منعقد ہوتی ہے اور كلرادو يونيورسٹی كے دين اور ثقافت سينٹر كی طرف سے دنيا كے مختلف ممالك میں ہوتی ہے ۔
ياد رہے كہ نویں ، دسویں اور گيارہویں سيمينار 2016،2014اور 2018 میں برطانیہ كے شہر كانٹر بری ، جنوبی كوريا كے دارالحكومت سؤل اور لاس اينجلس میں منعقد ہوں گے۔
949148
نظرات بینندگان
captcha