قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق " madressa.net "اس ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے پانچ گروپوں میں قرائت قرآن كريم بچوں كيلئے ، 5 سے 8 سال تك ، 9 سے 13 سال تك، 14 سے 18 سال تك ہوں گے اور اسی طرح پہلے پارہ كے حفظ قرآن كريم كا مقابلہ ہوگا۔
ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف قرائت قرآن كريم كی توانائی پيدا كرنا ہے ۔ اور ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی قرائت ، تجويد كے قوانين كی رعايت، اور مخارج كو جج كمیٹی كے ذريعے تشخيص ديا جائے گا۔
شركت كرنے والے قرائت قرآن كے پہلے دورے میں تين منٹ كيلئے قرائت كریں گے كہ جو جج كمیٹی كے فيصلہ كے ذريعے مشخص ہوگا۔
ان مقابلوں كے انعقاد كی تاريخ كا اعلان دارالقرآن و العترۃ انگلينڈ كے ذريعے جلد ہی كرديا جائے گا۔اور ان مقابلوں میں پوزيشن حاصل كرنے والے فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
950099