قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مفسر قرآن حجۃ الاسلام اكبر دہقان نے آج انسٹی ٹيوٹ آف سائنس تعليم كے تعاون سے ايك اجلاس میں پيغمبر اكرم(ص) كے فضائل اور ان كی خصوصيات كو ذكر كيا۔
انہوں نے كہا گذشتہ پيغمبروں كی امت خدا وند متعال كی نافرمانی كی وجہ سے مختلف عذاب میں مبتلا ہوتی تھیں ليكن پيغمبر اكرم(ص) كے بابركت وجود سے خدا وند متعال نے اس امت پر عذاب نازل نہیں كيا۔
حجۃ الاسلام دہقان نے كہا قرآن كريم گذشتہ امت سے اس طرح خطاب كرتا ہے؛ "تمہارے بھائی كو نبوت كيلئے انتخاب كيا ہے، ليكن مسلمانوں سے خطاب ہو كر فرماتا ہے، "تمہاری روح اور جان سے تمہارے لئے نبی بنا كر بھيجا ہے۔
انہوں نے خدا كی طرف سے پيغمبر اكرم(ص) كو خطاب كرنے كے بارے كہا خدا وند متعال نے پيغمبر اكرم (ص) كو كسی جگہ پر ان كے نام سے نہیں پكارا بلكہ ان كو مختلف القابات كے ذريعے جيسے مدثر، مزمل اور رسول كہہ كر پكارا ہے جبكہ دوسرے انبياء كو نام سے پكارا گيا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا قرآن مجيد میں خدا كے فضل و كرم میں سے نبی مكرم (ص) كی چار فضيلتوں كو زيادہ ياد كيا ہے، علم پيغمبر، سلطنت پيغمبر، پيغمبر (ص) پر نازل ہونے والی كتاب(قرآن مجيد) اور اخلاق پيغمبر اكرم (ص)۔
950521