ايرانی انقلاب كا ہدف احيائے اسلام تھا

IQNA

ايرانی انقلاب كا ہدف احيائے اسلام تھا

23:50 - February 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2271890
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ كی شرعی كونسل كے سربراہ نے كہا اسلامی جہومریہ ايران نے بہت ساری كاميابياں تاريخ میں ثبت كی ہیں اور انقلاب اسلامی ايران كا مقصد احيائے اسلام تھا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو چينل "نور"لبنان سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كی شرعی كونلس كے سربراہ شيخ محمد يزبك نے گذشتہ روز لبنان كے شہر البقاع میں خطاب كرتے ہوئے كہا اسلامی جمہوریہ ايران كی بہت كاميابياں ہیں اور یہ صرف اور صرف خدا وند متعال كا لطف و كرم ہے۔
شيخ محمد يزبك نے كہا انقلاب اسلامی ايران اسلام كے احيا ء كی خاطر ہوا ہے اور یہ كاميابی اسلام كو زندہ كرنے كيلئے اور مسلمانوں كی حمايت سے ہوا ہے۔
حزب اللہ كی شرعی كونسل كے سربراہ نے قائد انقلاب اسلامی كے جمعہ كے خطبوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا قائد انقلاب اسلامی كے بيانات سے دنيا كو معلوم ہو كہ اسلامی بيداری اسلام كے دفاع كيلئے ہے نہ شيعہ اور نہ ہی سنی كيلئے۔
انہوں نے كہا ہر قسم كا قيام خدا كی مدد سے ہوتا ہے اور دشمنان اسلام كے فتنہ كی آگ كو خدا كی مدد سے ہی باہويا جاسكتا ہے۔
949158
نظرات بینندگان
captcha