سعودی عرب كی وزارت اوقاف شيعوں كے قرآنی اداروں كی سرپرستی كرے

IQNA

سعودی عرب كی وزارت اوقاف شيعوں كے قرآنی اداروں كی سرپرستی كرے

17:02 - February 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2272084
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر قطيف كے امام جمعہ اور شيعہ دانشور حجۃ الاسلام شيخ حسن الصفار نے كہا سعودی عرب كے وزارت اوقاف اور اسلامی كمیٹی كو شيعوں كے دينی اور قرآنی اداروں كی سرپرستی كرے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق نيوز چينل "راصد"سے نقل كيا ہے كہ حسن الصفار نے اپنے دفرس میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں گفتگو كرتے ہوئے كہاكہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف كو شيعوں كے ثقافتی، قرآنی اور مذہبی مراكز كی طرف زيادہ توجہ دينی چاہئے۔
انہوں نے كہا ابھی تك سعودی عرب كے وزارت اوقاف اور اسلامی امور كی طرف سے شيعوں كے لئے مساجد اور اداروں كی تعمير كيلئے كوئی اقدام عمل میں نہیں آيا۔
شيخ حسن الصفار نے مزيد كہا شيعہ نشين علاقوں میں قرآنی اداروں كی بيشتر تعداد كے باوجود بھی سعودی عرب حكام اور حفظ قرآنی تنظيموں كی طرف سے بھی كوئی مالی امداد نہیں ہوئی۔
الصفار نے آخر میں كہا جس طرح سعودی عرب حكام سالانہ دينی اور قرآنی اداروں كی تعميرات كيلئے اور سعودی عرب كی دينی سرگرميوں كيلئے كافی سرمایہ خرچ كرتی ہے اسی طرح وزارت اوقاف كو بھی شيعوں كے قرآنی اداروں كے سالانہ بجٹ میں سرمایہ مختص كرے۔
951105
نظرات بینندگان
captcha