قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس "سفير نيوز"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ يورپ میں سلامتی اور تعاون تنظيم نے اسلامی تنظيموں سے درخواست كی ہے كہ نسلی امتياز اور انتہا پسندوں سے مقابلہ كيلئے ايك مركزی شورا كی تاسيس كرنی چاہئے۔
جمہوری اداروں كے ماہرين اور يورپين سلامتی اور تعاون تنظيم كی رپورٹ كے مطابق سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں كی موجودہ صورتحال سے نمٹنے كيلئے اور مسلمانوں كے حقوق كی پامالی كو بچانے كيلئے ايك مركزی كونسل كا قيام ہونا چاہئے۔
اس رپورٹ كے مطابق يورپين سلامتی اور تعاون تنظيم كے اركان نے سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں كی موجودہ صورتحال سے یہ نتيجہ نكالا ہے كہ مسلمانوں كی تھوڑی تعداد كے باوجود كام میں مصروفيت ، بزنس، عورتوں كا حجاب، اور شہريوں كے حقوق جيسی مشكلات كا شكار ہیں۔اور ا ن مسائل كا حل ايك اسلامی كونسل كے ذريعے ہی ممكن ہے۔
اسی مناسبت سے سوئٹزر لينڈ كی اسلامی تنظيموں كی يونين اور ملكی مركزی كونسل كا فيصلہ ہے كہ اسلامی مركزی كونسل كے انتخابات 2013ء میں ہوں گے اور اس كو" امت سوئٹزر لينڈ" كا نام ديا جائے گا ۔
951130