بين الاقوامی جايزہ"اسلامی تمدن كا احيا " كے كامياب اميدواروں كا اعلان

IQNA

23:07 - February 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2272348

بين الاقوامی جايزہ"اسلامی تمدن كا احيا " كے كامياب اميدواروں كا اعلان

بين الاقوامی گروپ : الجزائر كے شہر تلمسان میں ٦ فروری كو ۲۰١١ء میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی جايزہ"اسلامی تمدن كا احيا " كے كامياب اميدواروں كا اعلان كر ديا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «elmoudjahid» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كے وزير اوقاف و اسلامی امور "بو عبداللہ غلام اللہ" نے " تلمسان ؛ ۲۰١١ء میں جہان اسلام كا ثقافتی مركز " كی مناسبت سے منعقدہ پروگرام كے دوران بين الاقوامی "اسلامی ورثہ" مقابلوں میں كامياب ہونے والے شركاء كے ناموں كا اعلان اور ان كی تجليل كی ہے ۔
۲۰١١ء میں بين الاقوامی جايزہ "اسلامی ورثہ " كا انعقادالجزائر كے معروف عالم دين شيخ محمد بن عبدالكريم تلمسانی كے آثار اور فعاليتوں كے جائزے كی غرض سےكيا گيا تھا۔ ان مقابلوں میں الجزائر اور مختلف اسلامی ممالك كے ممتاز محققين نے اپنے مقالوں كے ذريعے شركت كی ہے ۔
949670
نظرات بینندگان
captcha