مسجد اقصی پر حملہ؛ اردن كے شہريوں كا احتجاج

IQNA

مسجد اقصی پر حملہ؛ اردن كے شہريوں كا احتجاج

22:52 - February 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2273639
بين الاقوامی گروپ: اردن كے شہريوں نے عمان میں اسرائيل كے سفارت خانہ كے نزديك ، شدت پسند ليكوڈ كا مسجد اقصی پر حملہ كے نتيجہ میں مظاہرہ كيا۔
خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اردن كے روزنامہ الدستور سے نقل كيا ہے كہ یہ احتجاج عمان میں اسرائيل كے سفارت خانہ كے نزديك ايك مسجد الكالوتی میں ہوا۔
اردن كے شہريوں نے اس احتجاج میں ليكوڈ كی مسجد اقصی پر حملہ كی دعوت اور مسجد میں فرضی معبد ركھنے كی شديد مذمت كی۔ اورمظاہرين نے فلسطين اور اردن كے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے مسجد اقصی اور بيت المقدس سے حمايت كا اعلان كيا۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے عمان میں اسرائيل كے سفارت خانہ كو بند كرنے كا بھی مطالبہ كيا ہے۔نيز اسرائيل افواج اور شدت پسند ليكوڈ كی ہمكاری میں مسجد اقصی كو بند كرديا گيا كيونكہ ان كا ہدف ہے كہ ہم اسرائيل كے دشمنوں (!)كو اس سر زمين سے نكالنا چاہتے ہیں۔
952487
نظرات بینندگان
captcha