ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «southasianfocus» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس كينیڈا كے "مجمع جہانی اسلام" كی كوششوں اور "انٹوريا" کی مسجد "نور الحرام" كے تعاون سے مقامی وقت كے مطابق ۲ سے رات ۹ بجے تك ميسيسگا میں واقع "زندگی كے ہنر" نامی مركز میں منعقد كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كانفرنس ہر سال ربيع الاول میں جو پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كی ولادت كا مہينہ ہے مجمع جہانی اسلام كينیڈا كی كوششوں سے منعقد كی جاتی ہے جس میں پاكستان،انگلينڈ،امريكہ اور كينیڈا سے شركت كرنے والے علماء حضرات خطاب كرتے ہیں۔
953763