ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «alsharq»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے تعاون سے منعقد كی گئی اس اعزازیہ تقريب كے دوران صومالیہ میں فعاليت كرنے والے "الافلح" حفظ قرآن سينٹرز كے ۸۳ طلباء اور طالبات كی حوصلہ افزائی كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق صومالیہ كے سابق وزير ٹرانسپورٹ "شيخ علی محمد ورن عدی" ،حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے نمائندے "شيخ محمد احمد الاھدل" كے علاوہ اساتيد اور طلباء و طالبات پر مشتمل ايك گروپ نے اس تقریب میں شركت كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تقريب كے اختتام پر "الافلح" قرآنی مراكز كے فارغ التحصيل طلباء و طالبات كے درميان قيمتی جوايز ، شيلڈیں اور اعزازی اسناد تقسيم كی گئی ہیں ۔
953924