ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «aip»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دوسرے اسلامی ریڈيو اسٹيشن كی افتتاحیہ تقريب كا انعقاد ١۴ فروری كو ریڈيو چينلزكے ڈائيريكٹر "ايمام سيسہ جيگيبا" اور مسلمان شہريوں كی موجودگی میں شہر "گگنوا" كی مسجد "جاكع" میں كيا گيا ہے ۔
"البيان" ریڈيو اسٹيشن كے ڈائيريكٹر نے مسجد میں موجود شہريوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ہم اميد كرتے ہیں كہ اس اسٹيشن كا افتتاح شہريوں كے درميان دوستی ، محبت اور رواداری كا بإعث بنے گا ، اسی طرح ديگر اديان كے پيروكاروں كے ساتھ گفتگو كے عمل كو بھی ترقی دے گا ۔
953755