اسلامی انقلاب كو نمونہ عمل قرار دينا عالمی اسلامی حكومت كی تاييد پر گواہی ہے

IQNA

اسلامی انقلاب كو نمونہ عمل قرار دينا عالمی اسلامی حكومت كی تاييد پر گواہی ہے

23:50 - February 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2275414
سياسی و سماجی گروپ : كينیڈا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كونسلیٹ جنرل "كمبيز شيخ حسنی" نے "جمہوری اسلامی كی علمی اور روحانی كاميابياں" كے عنوان سے كانفرنس میں ايك خطاب كے دوران كہا ہے كہ دنيا میں ايران كے اسلامی انقلاب كو نمونہ عمل قرار دينا ، عالمی اسلامی حكومت كی تاييد پر گواہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس كا انعقاد اسلامی انقلاب كی سالگرہ كی مناسبت سے مختلف علمی و ثقافتی شخصيات ، مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے افراد اور ايرانيوں كی ايك بڑی تعداد میں شرکت کے ہمراہ كينیڈا كے دارالحكومت " اوٹاوا " میں كيا گيا ہے ۔
كينیڈا میں ايران كے كلچرل سينٹر كے انچارج "حميد محمدی" نے سيمينار كے آغاز میں سب كو خوش آمديد كہتے ہوئے واضح كيا ہے كہ اس كانفرنس كے عنوان "جمہوری اسلامی ايران كی علمی اور روحانی كاميابياں " كا انتخاب گزشتہ چند سالوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كی علمی ترقی كو مدنظر ركھتے ہوئے كيا گيا ہے ۔
953831
نظرات بینندگان
captcha