قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس " granadaschool"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے اسلامی مدرسہ گرانادا كے شعبہ قرآن كريم كے زير اہتمام ہورہے ہیں اور اس كا ہدف طلاب كو قرآن كريم كے مطالعہ كی تشويق اور ترغيب دلانا ہے۔
یہ مقابلے 9 مختلف گروپوں، كلاس اول سے ہشتم تك كے بچوں كيلئے منعقد ہوں گے، شركت كرنے والوں سے حفظ اور قرائت قرآن كريم كی سورہ بروج، نبا، الرحمن، واقعہ، حجرات، سجدہ، ياسين، اور كہف سے مختلف سوال كئے جائیں گے۔
واضح رہے كہ شركت كرنے والوں كو جج كمیٹی ان كی قرائت اور حفظ كو صحيح قرار دے سكتی ہے۔ اور آخر میں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو نفيس انعامات دئیے جائیں گے۔
956152