ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں نيوز نیٹورك "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۷ فروری كو اسماعيل ھنیہ نے مسجد"العمری" میں نماز جمعہ كے بعد ايك خطاب كے دوران كہا ہے كہ فلسطين كے تمام گروپ اسرائيلی جيلوں میں قيد فلسطينيوں خصوصا بھوك ہڑتال كرنے والے فلسطینی قيديوں كی رہائی كے لیے پر عزم ہیں ۔
اسماعیل ھنیہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ "خضر عدنان" اور ديگر قيدی عنقريب سرخرو ہونگے خیال ظاہر کیا : آج صیہونی حكومت كی وحشيانہ سياسی پاليسيوں كے مقابلے كے لیے تمام فلسطينی ايك صف میں متحد كھڑے ہیں ۔
955361