حزب اللہ كی طرف سے صیہونی آبادكاروں كی مسجد اقصی میں دراندازی كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی طرف سے صیہونی آبادكاروں كی مسجد اقصی میں دراندازی كی مذمت

20:51 - February 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2278439
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان نے اعلامیہ جاری كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں اور عيسائيوں كے مقدس مقامات پر صیہونی آبادكاروں كے مسلسل حملوں پر تشويش ظاہر كی ہے اور اس كی شديد مذمت كی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ويب سائٹ المنار سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز 20 فروری كو حزب اللہ نے اپنے بيان میں اسرائيل اقدامات اور صیہونی آبادكاروں كی جارحيت كی مذمت كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ دشمن اپنے مجرمانہ افعال جن میں بيت المقدس كو یہودی بنانا ، مقدس مقامات كی بے حرمتی ، فلسطينيوں كے گھروں كی تخريب ، فلسطين میں زيادہ علاقوں پر قبضہ جيسے مذموم اقدامات میں مصروف ہے۔
حزب اللہ نے خبردار كيا كہ مسجد الاقصی پر یہودی شدت پسندوں كا حملے نہیں ہونا چاہئے ۔
انہوں نے كہا كہ غزہ پر بھی گذشتہ چند روز سے یہودی حملے جاری ہیں جس میں كچھ لوگ شہيد اور كچھ زخمی ہوئے ہیں حزب اللہ لبنان نے كہا كہ خطے میں ہونے والے تحولات سے صیہونی حكومت فائدہ اٹھا رہی ہے اور اسے يقين ہے عرب ليگ ان اقدامات كی مذمت نہیں كرے گی، عرب ممالك كے عوام كو اپنی حكومتوں پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔
ياد رہے كہ اگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان اقدامات پر خاموش رہی تو وہ بھی ان پر مجرمانہ اقدام میں شريك تصور كی جائے گی۔

957424
نظرات بینندگان
captcha