ايران كی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "مباشر" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ بزنس ماركیٹ میں فعال مشاركت، سرمایہ كاری اور بہتر مالی امور كی وجہ سے قطر انٹرنيشنل اسلامك بنك نے یہ مقام كسب كيا ہے۔
فنانس ورلڈ انسٹی ٹيوٹ نے قطر انٹرنيشنل اسلامك بنك كی انتظامی كونسل كے چئرمين خالد بن ثانی بن عبداللہ آل ثانی كو خصوصی ايوارڈ دينے كی تقريب منعقد كی۔
یہ تقريب لندن اسٹاك ايكسچينج میں ہوئی اس میں بنك كے چيف ايگزيكٹو عبدالباسط احمد الشيبی اور فنانس ورلڈ انسٹی ٹيوٹ كے حكام اور بڑی تعداد میں صحافيوں نے شركت كی۔
الشيبی نے كہا قطر انٹرنيشنل اسلامك بنك قطر كی معيشت اور بين الاقوامی ماركیٹ پر واضح اثرات ركھتا ہے اور اسلامی سرمایہ كاری میں بھی بہت فعال ہے۔
956864