صیہونی شہريوں كی جانب سے مسجد الاقصی میں دراندازی

IQNA

صیہونی شہريوں كی جانب سے مسجد الاقصی میں دراندازی

23:24 - February 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2278470
بين الاقوامی گروپ : ۱۹ فروری بروز اتوار ، یہودی بستيوں میں آباد انتہاء پسند صیہونيوں كے ايك گروپ نے مسجد الاقصی كے صحن میں داخل ہونے كی كوشش كی ہے جسے مسلمان جوانوں نے شديد مزاحمت كے بعد ناكام بنا ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "معبد سلمان" كی تقويت اور اسرائيلی حكومت كی جانب سے فلسطين پر مكمل قبضے كے اظہار كی خاطر دائیں بازو كی انہتاء پسند جماعتوں اور انجمنوں بالخصوص "ٹرسٹ آف معبد سلمان " كی جانب سے یہودی بستيوں میں آباد شدت پسند صیہونيوں سے مسجد الاقصی میں اجتماعی داخلے كے لیے كی گئی اپيل كے بعد صیہونيوں كے ايك گروپ نے ۱۹ فروری كو مسجد اقصی كے صحن میں داخل ہونے كی كوشش كی ہے جسے مسلمان جوانوں نے شديد مزاحمت كے بعد ناكام بنا ديا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ مسلمان نمازيوں كی جانب سے یہودی آبادكاروں كی اس مذموم حركت پر شديد ردعمل كے بعد اسرائيلی سيكيورٹی فورسز نے تقريبا ۱۸ فلسطينيوں كو گرفتار كرليا ہے ۔
956608
نظرات بینندگان
captcha