ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ايجنسی"إبا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بابل كے سيكورٹی ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ بمب كو ناكارہ بنانے والی اسپيشل فورس نے حلہ كے جنوبی علاقے "القاسم" میں واقع آيت اللہ "سيد علی سيستانی" كے دفتر سے منسلك ايك دينی مدرسے كے نزديك نصب بم كو ناكارہ بنا دیا ہے جبكہ خوش قسمتی سے دہشت گردی کے اس اقدام كو كسی جانی يا مالی نقصان سے قبل ہی ناكام بنا ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ عراق كی سيكورٹی فورسز نے جائے واردات كو اپنے كنٹرول میں لے کر اس جرم میں ملوث افراد كی تلاش شروع كر دی ہے ۔
956671