حماس نے صیہونی حكومت كو مسجد اقصی میں در اندازی پر خبردار كيا ہے

IQNA

حماس نے صیہونی حكومت كو مسجد اقصی میں در اندازی پر خبردار كيا ہے

21:30 - February 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2279208
بين الاقوامی گروپ: تحريك اسلامی فلسطين حماس نے شدت پسندوں كی طرف سے مسجد اقصی میں در اندازی اور صیہونی حكومت كی ان آباد كاروں كی حمايت كرنے پر خبردار كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنانی اخبار "الانتقاد" سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز تحريك اسلامی فلسطين نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ شدت پسند آباد كاروں كی بار بار مسجد اقصی اور مقدس مقامات كی بے حرمتی صیہونی حكومت كی ملی بھگت سے ہورہی ہے۔ ان اقدامات پر ہم شدت پسند آباد كاروں اور صیہونی حكومت كو خبردار كرتے ہیں ۔
حماس نے تاكيد كی ہے كہ اس قسم كے اقدامات سے ملت فلسطين كے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے بلكہ مسجد الاقصی اور اسلامی، عيسائی مقدس مقامات كے دفاع كيلئے ہمارے ارادے زيادہ مضبوط ہوں گے۔
حماس نے عرب دنيا اور اسلامی دنيا كو مسجد اقصی كی حمايت میں مظاہرے كی درخواست كی ہے۔
958289
نظرات بینندگان
captcha