حزب اللہ لبنان كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی پر مذمت

IQNA

حزب اللہ لبنان كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی پر مذمت

21:31 - February 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2279209
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان نے امريكی فوجيوں كی جانب سے بگرام بيس میں قرآن پاك كی بے حرمتی كرنے پر مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المامر" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیہ میں كہا ہے كہ امريكی فوجيوں نے قرآن پاك كے نسخوں كو جلا كر ايك نيا ظلم كيا ہے جو اس بات كو ظاہر كرتا ہے كہ امريكہ اور صیہونی حكومت اسلامی مقدسات كا احترام نہیں كرتے، اِنہوں نے ايك ارب مسلمانوں كی توہين كی ہے۔
امريكی فوجيوں نے اس بے حرمتی كا ارتكاب ايسے وقت میں كيا ہے جبكہ چند دن پہلے صیہونی آباد كاروں نے مسجد اقصی میں دراندازی كركے مقدسات اسلامی كی بد ترين بے حرمتی كی۔ ايسا لگتا ہے كہ امريكہ اور اسرائيل مل كر اسلامی مقدسات كی توہين كی سازش كررہے ہیں ان كے یہ اقدامات تمام اديان كے مقدسات كی توہين كے برابر ہے۔
958164
نظرات بینندگان
captcha