ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ويب سائٹ "bloomberg"سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم كی بے حرمتی كے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں كی وجہ سے امريكی حكام نے سفارت خانے كو تا اطلاع ثانی بند كرديا ہے۔
امريكی سفارت خانے نے اعلان كيا ہے كہ سفارت كا عملہ كابل كے اندر سفر نہیں كرے گا اور تمام عملہ فورا واپس سفارت خانے پلٹ آئے۔ اس طرح امريكی حكام نے قندھار میں بھی عملے كی جابجائی كو ممنوع قرار دے ديا ہے ۔
امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن كريم اور اسلامی كتابوں كے جلانے كی وجہ سے افغانی عوام میں بہت زيادہ غم و غصہ پايا جاتا ہے اس لئے دو دن گذرنے كے باوجود احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
958640