ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی دو مزاحمتی تحريكوں نے ١۷ فروری كو ايك مشتركہ بيان میں اعلان كيا ہے كہ دشمنوں كی جانب سے شام كو مورد حملہ قرار دينے كی اصل وجہ اس ملك كا ہر مشكل گھڑی میں لبنان كی اسلامی مزاحمت اور فلسطين کی مکمل حمایت کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطينی علاقوں كو واپس لينے كے لیےفلسطينی عوام كے حقوق كا دفاع كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ شام فلسطينی عوام كی پشت پناہی كے علاوہ صیہونی حكومت كے قبضے كے خلاف لبنانی عوام اور مجاھدين كی حمايت بھی كرتا ہے اور یہی وہ مسئلہ ہے جو شامی حکومت کے مخالفین کو برداشت نہیں ہو رہا ہے ۔