تنزانيہ میں حفظ قرآن کریم کے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تنزانيہ میں حفظ قرآن کریم کے مقابلوں كا انعقاد

23:54 - February 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2279549
بين الاقوامی گروپ : تنزانيہ كے علاقے "زنگبار" میں واقع "پمپا" جزيرے كے قرآنی ادارے کی كوششوں اور حفظ قرآن كی عالمی انجمن كے تعاون سے ملك كے طلباء و طالبات كے لیے قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "صدی البلد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جزيرے "پمپا" میں واقع مسجد "الاستقامة" میں منعقد کیے گئے حفظ قرآن كے مقابلوں میں ۵۰ طلباء اور طالبات نے شركت كی ہے جبكہ ان مقابلوں كی نظارت علاقے كے مفتی اعظم كر رہے تھے۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے حفظ قرآن كے پانچ شعبوں ۲۰جزء، ١۵جزء،١۰جزء اور ۵ جزء میں منعقد كيے گئے ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں کے اختتام پر "رنگبار "كے مفتی "صالح عمر كعب" ، شہر كی انجمن حفظ قرآن كے صدر "موسی عمر سعيد" كے علاوہ ديگر شخصيات كی موجودگی میں ايك انعامی تقريب كا اہتمام كيا گيا ہے جس كے دوران كامياب شركاء كے درميان قيمتی انعامات تقسيم كیے گئے ہیں۔
957089
نظرات بینندگان
captcha