كينیڈا "اسلام اور جمہوريت " كے عنوان سے كانفرنس كا ميزبان

IQNA

كينیڈا "اسلام اور جمہوريت " كے عنوان سے كانفرنس كا ميزبان

23:33 - February 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2280524
بين الاقوامی گروپ : كينیڈا كی "اونٹاريو يونيورسٹی" كی فيكلٹی آف قانون اور سوشل سائنسز كی كوششوں سے "اسلام اور جمہوريت" كے عنوان سے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا جارہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fundsforngos» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس اسلامی ممالك میں جمہوريت كے كردار اور اسلامی اصولوں كی جمہوريت سے ہم آہنگی كا جائزہ لينے كی خاطر۲۴ سے ۲٦ مارچ تك منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں قانونی ماہرين ، مؤرخين ، سياستدان، فلسفی ، سائيكلوجسٹ، انتھروپلوجسٹ كے علاوہ مختلف يونيورسٹيوں كے اساتذہ كی ايك بڑی تعداد شركت كرے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كانفرنس میں "اسلام ، جمہوريت اور الہيات"، "اسلام ، جمہوريت اور سياسی تھيوری" ، "اسلام، جمہوريت اور بنيادی قانون كی حاكميت" ،"اسلام ، جمہوريت اور سياست"،"اسلام ، جمہوريت اور سياسی ثقافت" جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كيا جائےگی۔
958388
نظرات بینندگان
captcha