قرآن پاك كی بے حرمتی اور عرب حكمرانوں كی خاموشی پر معروف لبنانی عالم دين كی تنقيد

IQNA

قرآن پاك كی بے حرمتی اور عرب حكمرانوں كی خاموشی پر معروف لبنانی عالم دين كی تنقيد

22:48 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281253
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے معروف عالم دين اور اسلامی سپريم كونسل فلسطين كے صدر شيخ محمد نمر زغموت نے قرآن كريم كی بے حرمتی كے مقابلے میں عرب حكمرانوں پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ مسلمان اپنی جانوں كا نذرانہ دے كر قرآن كريم كا دفاع كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ شيخ محمد نمر زغموت نے قرآن كريم كی بے حرمتی كے شرمناك امريكی اقدام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا: امريكی فوجيوں كی اس شرمناك كاروائی كے خلاف افغانستان میں بڑے وسيع پيمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جس میں اب تك متعدد مسلمان افغانی دفاع قرآن كريم میں اپنی جان قربان كرچكے ہیں۔ اسی طرح مختلف اسلامی ممالك میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا :استعمار اور ان كا سربراہ امريكہ مسلمانوں سے شديد نفرت كرتا ہے اور اس كی كوشش ہے كہ مسلمان قرآن سے دور ہوجائیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عرب حكمرانوں كا اس بے حرمتی پر سكوت ان كی اسلام دشمنی اور صیہونی طاقتوں كی غلامی پر دليل ہے۔یہ عرب حكمران، امريكہ، برطانیہ، فرانس اور صیہونی طاقتوں كے بل بوتے پر حكومت كررہے ہیں۔
960420
نظرات بینندگان
captcha