سعودی عرب ؛ شيعہ علماء كی جانب سے معروف عالم دين "حسن الصفار" كی توہين پر كڑی تنقيد

IQNA

سعودی عرب ؛ شيعہ علماء كی جانب سے معروف عالم دين "حسن الصفار" كی توہين پر كڑی تنقيد

23:32 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281286
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے متعدد شيعہ علماء كرام نے ايك بيان كے ذريعے ملك كے شيعہ دانشور "حسن الصفار" كی شخصيت كو نشانہ بنانے اور وزارت داخلہ سميت بعض مقامی اخبارات كی جانب سے ان كی توہين پر كڑی تنقيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں نيوز نیٹورك "راصد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۳ فروری كو نشر ہونے والے اس بيان میں واضح كيا گيا ہے : وازرت داخلہ كی جانب سے جاری ہونے والے ايك بيان میں حسن الصفار پر سعودی عرب میں افراتفری پھيلانے كا الزام عائد كيا گيا ہے جس کے بعد ملك كے صحافيوں كی جانب سے "شيخ حسن الصفار" كی مسلسل تو ہين کا سلسہ جاری ہے ۔
اس بيان میں واضح كيا گيا ہے كہ شيخ حسن الصفار مظلومين كے حامی اور عصر حاضر میں تقريب بين المذاہب كے علمبرداروں میں سے ہیں ۔
959266
نظرات بینندگان
captcha