ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا )كی جانب سے امام موسی صدر كی سياسی اور سماجی شخصيت كے مختلف پہلؤوں كا جائزہ لينے كی غرض سے مختلف لبنانی ماہرين كے تبصروں پر مشتمل ٹيلی ويژن پروگراموں كی پروڈكشن جاری ہے جن كو سیٹلائٹ چينل "المنار" سے نشر كيا جاتا ہے۔ قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا "نے اس سلسلے كی تيسری قسط میں لبنان كی محققہ اور حزب اللہ كے شعبہ خواتين كی انچارج "عفاف الحكيم" اور حزب اللہ كی سياسی كونسل كے ركن " ريما الفخری " كے ساتھ خصوصی گفتگو كی ہے ۔
عفاف الحكيم نے اس سوال كے جواب میں كہ آيا امام موسی صدر كی نگاہ سے دينی فكر كو تبديلی كا باعث قرار ديا جا سكتا ہے ؟ كہا ہے كہ بے شك امام صدر كے بارے میں گفتگو بہت اہميت كی حامل ہے ؛ كيونكہ وہ لبنان میں دينی فكر كے محافظ اور اس كے مروج تھے ۔ اور یہی دينی فكر لبنان میں بڑے پيمانے كی تبديليوں كا باعث بنی ہے ۔
958630