كمال كی جانب سفر میں لوگوں كی آگاہی امام موسی صدر كا اصلی ہدف تھا

IQNA

كمال كی جانب سفر میں لوگوں كی آگاہی امام موسی صدر كا اصلی ہدف تھا

23:33 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281288
بين الاقوامی گروپ : امام موسی كی اصلاحی حركت كی سب سے بڑی پہچان لوگوں كو اپنے حقوق كے دفاع اور كاميابی كی جانب حركت كے لیے آگاہی فراہم كرنے كے ساتھ ساتھ ان كی رہنمائی كرنا تھا۔ انسان پر ان كی نظر اس بنياد پر قائم تھی كہ فرد اور معاشرے كو كما ل كی جانب حركت كرنی چاہيئے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا )كی جانب سے امام موسی صدر كی سياسی اور سماجی شخصيت كے مختلف پہلؤوں كا جائزہ لينے كی غرض سے مختلف لبنانی ماہرين كے تبصروں پر مشتمل ٹيلی ويژن پروگراموں كی پروڈكشن جاری ہے جن كو سیٹلائٹ چينل "المنار" سے نشر كيا جاتا ہے۔ قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا "نے اس سلسلے كی تيسری قسط میں لبنان كی محققہ اور حزب اللہ كے شعبہ خواتين كی انچارج "عفاف الحكيم" اور حزب اللہ كی سياسی كونسل كے ركن " ريما الفخری " كے ساتھ خصوصی گفتگو كی ہے ۔
عفاف الحكيم نے اس سوال كے جواب میں كہ آيا امام موسی صدر كی نگاہ سے دينی فكر كو تبديلی كا باعث قرار ديا جا سكتا ہے ؟ كہا ہے كہ بے شك امام صدر كے بارے میں گفتگو بہت اہميت كی حامل ہے ؛ كيونكہ وہ لبنان میں دينی فكر كے محافظ اور اس كے مروج تھے ۔ اور یہی دينی فكر لبنان میں بڑے پيمانے كی تبديليوں كا باعث بنی ہے ۔
958630
نظرات بینندگان
captcha