مسلم كيلنڈروں كے عہديداروں كا يورپ میں اجتماع

IQNA

مسلم كيلنڈروں كے عہديداروں كا يورپ میں اجتماع

19:33 - February 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2281949
بين الاقوامی گروپ: آسٹريا كے دارالحكومت ويانا میں مسلم كيلنڈر كے مؤلفين اور پبليشرز كے اجتماع كا انعقاد كيا جارہا ہے، یہ اجتماع آئندہ سال 15 سے 17 مئی تك جاری رہے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "islamische-religionspaedagogik"سے نقل كيا ہے كہ یہ اجتماع يورپين تفكر اسلامی مركز ، كوپن ہيگن يونيورسٹی اور مختلف سياسی اور سماجی گروپوں كے علاوہ ويانا يونيورسٹی كے تعليمات اسلامی گروپ كے تعاون سے ہوگا۔
مسلم كيلنڈر 2010ء سے يورپ میں شائع ہورہا ہے ۔ اس میں مختلف مقالات اور تحقيقات پيش كی جاتی ہیں۔ ان میں مسلم آبادی كا يورپی حكومتوں كے درميان رابطہ اور دين، مسلم آرگنائيزيشنز ، مساجد ، دينی تقريبات، میڈيا اور مختلف ثقافتی موضوعات شامل ہیں۔
واضح رہے كہ اس مسلم كيلنڈر كی تيسری جلد 2012ء كيلئے "يورپ مسلمان ، آبادی اور تشخص كے چيلنجز " كے عنوان سے آسٹريا میں شائع ہوچكا ہے۔
961240
نظرات بینندگان
captcha