تاتارتستان ؛ "اسلامی تہذيب" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:55 - February 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2282771

تاتارتستان ؛ "اسلامی تہذيب" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : روس كی "وولگا" نھر اور "اورال" كے پہاڑوں كے درميان واقع تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" كےعلاقے میں اسلامی تہذيب كے جائزے كی غرض سے پانچویں بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا جا رہا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ircica»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ١۰ سے ١۲ جون تك تاريخی تحقيقاتی مركز ، اسلامی آرٹ اور اسلامی ثقافتی تعاون تنظيم (IRCICA) اور جمہوری تاتارستان كی سائنس اكیڈمی كے تعاون سے منعقد كی جائے گی ۔
تاتارستان كی خود مختارحكومت كے صدر "رستم مينيخانوف" كی زيرنگرانی منعقد ہونے والی اس كانفرنس كا مقصد اس علاقے میں اسلامی تہذيب كا جائزہ لينا اور اس شعبے سے وابستہ ماہرين اور محققين كے درميان اطلاعات كے تبادلے كو فروغ دينا ہے ۔

959636
نظرات بینندگان
captcha