ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "yabiladi"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كچھ باحجاب صحافی خواتين نے ذرائع ابلاغ كے بعض اداروں كے ڈائريكٹرز اور كاركنوں كے امتيازی سلوك كی شكايت وزير اطلاعات سے كی جسے مصطفی خلفی نے محكوم كيا اور عدالتی حكام سے نوٹس لينے كا مطالبہ كيا ہے۔
انہوں نے تاكيد كی باحجاب خواتين كے ساتھ كسی قسم كی توہين يا امتيازی سلوك كرنے والوں كے خلاف سخت قانون كاروائی كی جائے گی۔
سوشل نیٹ ورك پر بھی ذرائع ابلاغ كے ان حكام كے خلاف احتجاج ہوا ہے اور ان صحافی خواتين كو دعوت دی گئی ہے جن سے میڈيا كے بعض حكام نے امتيازی سلوك كرتے ہوئے انہیں حجاب نہیں كرنے ديا مراكش كے بعض میڈيا چينل ايسی خبرنگار صحافی خاتون جو حجاب استعمال كرتی ہوں انہیں حجاب نہیں كرنے ديتے بلكہ ان كے ساتھ امتيازی سلوك كرتے ہیں۔
962961