ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزائر سے شائع ہونے والے اخبار "الخبر" سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس الجزائر كی وزارت مذہبی امور كے زير اہتمام 8 مارچ 2012 كو منعقد ہوگی۔ اس كانفرنس میں اسلام فوبيا اور دنيا میں شدت پسندی باطل نظريات كی وجہ سے پھيلی ہے، پر بحث ہوگی۔
اس كانفرنس كے نگران ابوزيد بومدين نے كہا اس میں اعلان كيا جائے تاكہ اسلام ايك معتدل اور رواداری كا حامل دين ہے اور يورپ میں اسلام فوبيا كا مقابلہ كيا جائے اور یہ مطالبہ كيا جائے گا كہ افريقی ممالك میں شدت پسندی كے مقابلے میں ايسے قوانين بنائے جائیں جس سے عمومی امن و امان برقرار ہوسكے۔
يادرہے كہ اس كانفرنس میں دنيا كی نامور اور برجستہ اسلامی شخصيات شركت كریں گی۔
963048