شيعہ اور سنی كے درميان خوف و ہراس پھيلانے پر شيخ حسن الصفار كی تنقيد

IQNA

شيعہ اور سنی كے درميان خوف و ہراس پھيلانے پر شيخ حسن الصفار كی تنقيد

20:28 - March 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2284718
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے معروف شيعہ عالم دين نے شدت پسند تنظيموں كی طرف سے اہل سنت اور اہل تشيع كے درميان خوف و ہراس پھيلانے كی شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی خبررساں ايجنسی(ايكنا) نے نيوز چينل "راصد" سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے معروف شيعہ عالم دين اور صوبے قطيف كے امام جمعہ شيخ حسن الصفار نے گذشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا: اہل تشيع اور اہل سنت ايك دوسرے كيلئے خطرہ نہیں ہیں بلكہ دونوں مذاہب كے پيروكاروں كيلئے سياسی استبداد اور غير ملكی استعمار مشتركہ خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ خوف و ہراس اس لئے پھيلايا جارہا ہے تاكہ لوگ آپس میں لڑیں اور اصل ايشوز كو بھول جائیں۔
انہوں نے مزيد كہا: اہل سنت اور اہل تشيع كيلئے اصل خطرہ تعليمی پسماندگی ،غربت، بے روزگاری اور عمومی خدمات كا نہ ہونا ہے۔
قطيف كے امام جمعہ نے سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں اہل تشيع كے خلاف ہونے والے اجلاس كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا اس قسم كے اجلاس امت مسلمہ كے درميان فرقہ واريت پھيلانے اور بنيادی مسائل سے دور كرنے كی بےہودہ كوشش ہے۔
964134
نظرات بینندگان
captcha