ليبيا ؛اخوان المسلمين كی جانب سے حزب "عدالت و ترقی" كا قيام

IQNA

ليبيا ؛اخوان المسلمين كی جانب سے حزب "عدالت و ترقی" كا قيام

23:49 - March 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2286977
بين الاقوامی گروپ : قذافی حكومت کے زوال كے بعد فعاليت كا آغاز كرنے والی ليبيا كی اخوان المسلمين نے ۳مارچ كو سركاری طور پر "عدالت و ترقی" کے نام سے سیاسی جماعت كی بنياد ركھی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «slateafrique»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كے اسلام پسندوں نے طرابلس میں تين روزہ كانفرنس كے بعد آخرکار"محمد سوان" كی صدارت میں اسلامی سیاسی جماعت "عدالت و ترقی" كی بنياد ركھی ہے۔
سياسی وجوہات كی بنا پر قذافی حكومت كے دور میں جيل كاٹنے والے "محمد سوان" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ مجھے قذافی حكومت كے دورمیں سياسی پارٹی بنانے كی كوشش میں جيل بھيج ديا گيا تھا اب جبكہ ہم آزاد ہیں اور ايك سياسی پارٹی بنا سكتے ہیں مجھے نہايت خوشی ہے كہ اخوان المسلمين كے اراكين نے مجھے نئی جماعت كی صداررت كے لائق سمجھا ہے اورمیں ان تمام اراكين كی قدردانی كرتا ہوں۔
قابل ذكر ہے كہ اخوان المسلمين کے تقريبا ١۴۰۰ سے زائد ارکین نے اس كانفرنس میں شركت كی ہے اور مكمل اتفاق رائے كے ذريعے "محمد سوان" كو اس جماعت كا صدر منتخب كيا گيا ہے ۔
965070
نظرات بینندگان
captcha