آسٹريليا ؛ "اسلام كا سرسری جائزہ" كے عنوان سے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

آسٹريليا ؛ "اسلام كا سرسری جائزہ" كے عنوان سے تعليمی كورس كا انعقاد

23:48 - March 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2286978
بين الاقوامی گروپ : آسٹريليا كی تحقيقاتی اور اسلامی علوم اكیڈمی كی كوشش سے اسلام میں روحانيت اورحکمت كے جائزے كی خاطر "اسلام كا سرسری جائزہ" كے عنوان سے تعليمی كورس كا انعقاد كيا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Muslim Village»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ٦ مارچ ، منگل کے دن سے شروع ہونے والا یہ كورس ١۰ ہفتوں تك اسٹريليا كی تحقيقاتی اور اسلامی علوم اكیڈمی میں جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ اس تعليمی كورس میں خدا كے وجود اور توحيد كا اثبات، تدريجی ارتقاء كے نظریے پر اسلام كا جواب ، زندگی كا معنی اور ہدف، انسانی طبيعت اور دين كی رو سے اس كی اہميت ، قرآن اور ترجمے كی تاريخ ، پيغمبر اور حضرت محمد ﴿ص﴾ ، آخرت كی ماہيت اور اس كااثبات ، قضا و قدر اور انسان كے اختيارات كے ساتھ خدا كے ارادے كا تعلق اسی طرح اسلام كے عبادتی احكام من جملہ ؛ نماز ، روزہ ، سفر اور صدقے جيسے ديگر موضوعات كو زير بحث ليا جائے گا۔
964323
نظرات بینندگان
captcha