ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine Info"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تحريك اسلامی حماس نے گذشتہ روز ايك بيانیہ صادر كيا ہے كہ جس میں حماس نے آزاد شدہ فلسطينيوں كی دوبارہ گرفتاری كے صیہونی اقدام كی مذمت كی ہے۔ اس اقدام كے ذريعہ صیہونی حكومت جيلوں میں قيد فلسطينيوں كے حوصلوں كو كمزور كرنے كی كوشش كررہی ہے۔
اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ ہم فلسطينی خاتون حنا شلبی كی دوبارہ گرفتاری پر بھوك ہڑتال كرنے كی حمايت كرتے ہیں ۔
حماس نے مطالبہ كيا ہے حكومت مصر جن كے ذريعے قيديوں كا تبادلہ ہوا تھا اسے صیہونی حكومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے تاكہ حنا شلبی اور دوسرے گرفتار فلسطينيوں كی جان كو نجات دی جاسكے۔
ذرائع كا كہنا ہے غاصب سيكورٹی فورسز نے گذشتہ ماہ آزاد ہونے والے پانچ فلسطينيوں سميت 350 دوسرے شہريوں كو گرفتار كرليا ہے، ان میں 45 خواتين اور 6 بچے شامل ہیں۔
965290