تحريك اسلامی حماس كی طرف سے آزاد شدہ فلسطينيوں كو دوبارہ گرفتار كرنے پر صیہونی حكومت كی مذمت

IQNA

تحريك اسلامی حماس كی طرف سے آزاد شدہ فلسطينيوں كو دوبارہ گرفتار كرنے پر صیہونی حكومت كی مذمت

22:34 - March 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2287726
بين الاقوامی گروپ: حماس نے اسرائيلی فوجی كے بدلے صیہونی جيلوں سے رہا شدہ فلسطينيوں كی دوبارہ گرفتاری كے صیہونی حكومتی اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine Info"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تحريك اسلامی حماس نے گذشتہ روز ايك بيانیہ صادر كيا ہے كہ جس میں حماس نے آزاد شدہ فلسطينيوں كی دوبارہ گرفتاری كے صیہونی اقدام كی مذمت كی ہے۔ اس اقدام كے ذريعہ صیہونی حكومت جيلوں میں قيد فلسطينيوں كے حوصلوں كو كمزور كرنے كی كوشش كررہی ہے۔
اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ ہم فلسطينی خاتون حنا شلبی كی دوبارہ گرفتاری پر بھوك ہڑتال كرنے كی حمايت كرتے ہیں ۔
حماس نے مطالبہ كيا ہے حكومت مصر جن كے ذريعے قيديوں كا تبادلہ ہوا تھا اسے صیہونی حكومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے تاكہ حنا شلبی اور دوسرے گرفتار فلسطينيوں كی جان كو نجات دی جاسكے۔
ذرائع كا كہنا ہے غاصب سيكورٹی فورسز نے گذشتہ ماہ آزاد ہونے والے پانچ فلسطينيوں سميت 350 دوسرے شہريوں كو گرفتار كرليا ہے، ان میں 45 خواتين اور 6 بچے شامل ہیں۔
965290
نظرات بینندگان
captcha