تيونس كے صدر نے كفر كا فتوی دينے والوں كے خلاف قانون سازی كا مطالبہ كرديا

IQNA

تيونس كے صدر نے كفر كا فتوی دينے والوں كے خلاف قانون سازی كا مطالبہ كرديا

22:37 - March 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2287728
بين الاقوامی گروپ: تيونس كے صدر منصف المزروقی نے قانون ساز كونسل سے مطالبہ كيا ہے كہ كفر كا فتوی دينے والوں كے خلاف قانون سازی كی جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "magharebia" نیٹ ورك نيوز سے نقل كيا ہے كہ تيونس كے صدر نے تاكيد كی ہے كہ شدت پسند علماء كی طرف سے دوسروں كے خلاف كفر كے فتوے لگانے كے عمل نے قومی اتحاد كو خطرے میں ڈال ديا ہے۔
انہوں نے قانون ساز كونسل سے مطالبہ كيا ہے كہ اس طرح كے فتوے دينے والوں كے خلاف جلد از جلد قانون سازی كی جائے۔
انہوں نے مزيد كہا اس طرح كے فتووں سے قومی يكجہتی كو نقصان پہنچے گا اورمسلمانوں كے درميان تفرقہ پيدا ہوگا۔ اس طرح كے عوامل كے خلاف قانون سازی سے تيونس میں باہمی امن و اتحاد كی فضا قائم ہوگی۔
تيونس كے صدر نے كہا كسی كو حق حاصل نہیں ہے كہ اپنے دوسرے دينی بھائی كو بے دين كہے۔ اس حساس زمانے میں اس طرح كی باتوں سے معاشرے میں شدت پسندی پيدا ہوگی جو كسی كے فائدہ میں نہیں ہے۔
انہوں نے كہا كہ تيونس میں كچھ گروہ ايسے ہیں جو دوسرے مسلمانوں كے خلاف كفر كا فتوی دينے میں مشغول ہیں ايسے لوگوں كے خلاف قانون سازی ضروری ہے۔
967104
نظرات بینندگان
captcha