ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علامہ فضل اللہ آرگنائزيشنز كے سربراہ "سيد علی فضل اللہ " نے لبنان كی جماعت اسلامی كے سيكرٹری جنرل " ابراھيم المصری " كے ساتھ ملاقات اور خطے كے مسائل خصوصا لبنان كی قومی يكجہتی پر تبادلہ خيال كيا ہے ۔
لبنانی ذرائع ابلاغ كے مطابق اس دوطرفہ ملاقات میں دنيا بھر كے مسلمانوں كے درميان وحدت اور يكجہتی كے ساتھ ساتھ قومی ، دينی اور سياسی فرقہ واريت سے دوری پر تاكيد كرتے ہوئے اعلان كيا گيا ہے كہ دنيا بھر كے مسلمانوں كو ليبيا ، يمن ، مصر اور تيونس میں رونما ہونے والے عوامی انقلابوں كو ثمر بخش كرنے كی كوشش كرنی چاہيئے ۔
966027